بلوچستان : کیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں

439

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوچستان بھر میں بجلی چوری کرنے والی نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں کنکنشن منقطع کئے اور ٹرانسفارمر اتار کر بجلی چوری کرنے والے آلات تحویل میں لے لئے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق ضلع لورالائی میں کارروائی کے دوران بجلی چوری کرنے پر 30 کنکشن منقطع، 11 جمپر قبضے میں لے لئے گئے۔

کوئٹہ کےعلاقے مشرقی بائی پاس میں 12 کنکشن منطقع کرتے ہوئے کیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور برقی آلات تحویل میں لے لیے۔

جب کہ قلعہ سیف اللہ ، لورالائی اور خضدار میں بھی بجلی چوروں اور نادہند گان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 9 ٹرانسفارمر اور 46 کنڈے اتار لئے گئے۔

کیسکو حکام کا کہنا تھا کہ بجلی چوری اور عدم ادائیگی پر اضافی لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا،بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی