بلوچستان: ڈاکٹروں کی نجی و سرکاری ہسپتالوں کی تالہ بندی کی دھمکی

201

ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچستان حکومت کو اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں نجی و سرکاری اسپتالوں کی تالہ بندی کی دھمکی ۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے بعد ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بلوچستان  کی سیکیورٹی صورتحال کو غیر یقینی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لیے موثر پلان ترتیب دیا جائے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ ڈاکٹرز ابراہیم کے اغواء میں ملوث افراد کو فوری گرفتارکیا جائےاور مغوی کی بازیابی کے لیے ادا کردہ تاوان کا ازالہ بھی  کیا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی  فیصلہ کیا گیا ہے کہ  مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بلوچستان کے تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں میں تالہ بندی کی جائے گی اگر حکومت نے اڑتالیس گھنٹوں میں مطالبات تسلیم نہ کیے تو بلوچستان کے تمام ڈاکٹرز بیک وقت اپنی نوکریوں سے استعفیٰ دیں گے۔