بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، گوادر سے ایک نوجوان لاپتہ

138

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے گوادر سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا ۔

گوادر کے علاقے مونڈی میں فورسز نے رات ایک بجے گھر پر چھاپہ مارکر راشد ولد عبدالرسول کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

خاندانی زرائع کے مطابق راشد ایک خلیجی ملک میں مزودری کرتا تھا اور چند دن پہلے اپنے خاندان سے ملنے آیا تھا کہ فورسز نے اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ، گوکہ حالیہ دنوں میں چند لاپتہ بازیاب ہوئیں ہیں۔