بلوچستان : مچھ کے قریب کار الٹنے سے 3 افراد جانبحق

150

بلوچستان میں خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مچھ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے تین افراد جانبحق ہوگئے ۔

جانبحق افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے بتایا جاتا ہے جن میں دو کی شناخت حاجی غلام دستگیر اور حاجی عید محمد کے نام سے ہوئی ۔

زرائع کے مطابق جانبحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کی میتوں کو ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز ٹریفک کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ایک طرف تیز رفتاری و لاپرواہی بتایا جاتا ہے وہی دوسری طرف سڑکوں کی خستہ حالی کو بھی ٹریفک حادثات کی ایک اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے ۔