مند سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محمد عظیم ولد پھُلان سکنہ گوبرد کے نام سے ہوئی ۔
مقامی زرائع کے مطابق جس وقت محمد عظیم کو فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کیا اس وقت وہ اپنے کھیتوں میں کام کررہا تھا
واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں فورسز کا آپریشن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھی لاپتہ افراد کے لواحقین کا سخت سردی میں اپنے پیاروں کی بازیابی کےلئے احتجاج جاری ہے ۔