بلوچستان: مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 9 زخمی

152

حادثات کوئٹہ، خضدار، قلات، نصیر آباد، جیکب آباد میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود 60 ڈپ کے مقام پر تیز رفتاری کے سبب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد مرید خان مگسی میرگل مگسی اور وزیراحمد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خضدار تحصیل وڈھ کے علاقے اورناچ اکھیرو کے مقام پر تیز رفتار کار پل سے ٹکرانے کے باعث کار میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

دوسرے واقعہ میں جیکب آباد میں تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار سوار سیوا خان لہڑی، ساگر کمار نامی دو افراد جانبحق ہوگئے جبکہ تیسرے شخص گڈو کمار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے بعد لاڑکانہ منتقل کردیا گیا جبکہ دونوں افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

ایک اور واقع میں کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر ٹوڈی گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار سمیت تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے دو افراد کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ تیسرے شخص عابد شیرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے ۔

دریں اثناء قلات قوم شاہراہ سورو کے مقام پر بارش کے باعث ایرانی ڈیزل لے جانے والی زمباد پک اپ پھسل کرکھائی میں گرگئی حادثے کے نتیجے میں محمد جاوید ولدرسول بخش سکنہ گرم کان پنجگور جانبحق جبکہ عبدالواحد ولد محمد سلیم گرم کان زخمی ہوگئے۔