بلوچستان: مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی

111

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 13 افراد زخمی ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجبوعی طور پر 13 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسافر وین اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن گل محمد شدید زخمی ہوگیا جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

صحبت پور کے علاقے میں دو گروپوں میں جھگڑے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صحبت پور کے گوٹھ رحم دل جروار میں دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں ڈنڈو اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھگڑے میں دونوں گروپوں کے 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی شخص کو لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا، آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔