بلوچستان :مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جانبحق، متعدد زخمی

156

حاثات اور واقعات جھل مگسی اور کوئٹہ میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق اوع متعدد زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے درگاہ فتح پور شریف کے قریب جیک آباد سے گنداواہ جانے والی مسافر وین الٹ گئی-

بس الٹنے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے، جانبحق اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا –

کوئٹہ بوستان روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے عبدالکبیر ولد عبدالکریم جانبحق ہوگئے۔

دریں اثناء کوئٹہ ہی کے علاقت کچلاک روڈ پر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔