بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 3 افراد بازیاب

89

بازیاب ہونے والے افراد میں 2 کا تعلق نوشکی سے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے 3 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق 4 سال قبل لاپتہ ہونے والا بشیر احمد بلوچ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا-

اسی طرح ضلع نوشکی سے 8 اپریل 2015 کو کلی قادر آباد سے لاپتہ ہونے والے دو افراد کبیر احمد ولد شیر محمد اور حیوز ولد خدا داد 3 سال بعد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں-

واضع رہے گذشتہ چند دنوں میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ کسی حد تک شروع ہوچکا ہے لیکن دوسری جانب مختلف علاقوں میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جہدو جہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء ماما قدیر بلوچ نے اپنے بیان میں اس حوالے سے کہا ہے کہ نشستاً و برخاستاً یا دو بلوچ فرزندوں کی بازیابی و دیگر دس کے اغواء سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ جن افراد کو دہائیوں سے اغواء کرکے ان کو عالمی و ملکی قوانین کے برخلاف انسانیت سوز اذیتیں دی گئی ان کے ذمہ داران کا تعین اور ان کو سزائیں کون دیگا۔