بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 4 افراد بازیاب ہوگئے
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے 4 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-
تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے ماشی سے پاکستانی فورسز کی ہاتھوں لاپتہ امجد ولد غلام حیدر آواران آرمی کیمپ سے ایک سال کہ بعد بازیاب ہو کر اپنے گجر پھنچ گئے –
جبکہ 5 مارچ 2015 کو ماشکیل سے لاپتہ والا کبیر جان ریکی بھی آج بازیاب ہو گئے۔
کبیر بلوچ اپنے بھائی وزیر بلوچ کے ہمراہ فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے وزیر بلوچ تاحال بازیاب نہ ہوسکے –
جبکہ مند سے 30 ستمبر 2018 کو لاپتہ ہونے والا فدا ولد محمود آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے –
دریں اثناء 2 سال قبل لاپتہ ہونے والا حاتر بلوچ بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے-
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بازیاب ہونے والے افراد کے خاندان کو انکے پیاروں کی بازیابی کی مبارک دیتے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جدو جہد آخری لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گی-