بلوچستان: ضلع کیچ میں فورسز کی بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

256

ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں فورسز کی بڑے پیمانے پر آپریشن، جھڑپوں کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس میں فورسز کی زمینی فوج بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بھی کمک حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ، کولواہ کے مختلف علاقوں جت، بلور، شاپکول اور تنزلہ کے پہاڑی علاقوں میں فورسز آپریشن کررہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد ان علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھا گیا اور انہیں دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کمک  حاصل ہے جبکہ فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی غیرمصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔

سرکاری حوالے سے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تواتر فوجی آپریشنوں کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہے جن کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کا موقف ہے کہ فورسز ان آپریشنوں میں عام آبادیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔