بلوچستان سے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اپیل

229

 لواحقین اور ہمدردوں سے گزارش ہے کہ لاپتہ افراد کے کسیز کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامت آٹھائے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز  کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ

تنظیم کی لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک پروفرمہ موجود ہے لہذا لواحقین اپنے پیاروں کے جبری گمشدگی کی تفصیلات پروفرمہ میں درج کر کے تنظیم کے ساتھ جمع کرا دے۔

 انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگی کی پروفرمہ پر کرنے کے بعد اس لاپتہ شخص کا کیس ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جبری گمشدگی میں شمار ہوتا ہے۔

تنظیم کو آگر تھوڑی بہت معلومات فراہم کی جاتی ہے  ان پر تنظیم قانونی کاروائی نہیں کر سکتا اور نہ ہی ملکی اور
بین الاقوامی سطح پر کوئی بھی ادارہ اس نامکمل کیس کو اندراج کریگا کہونکہ لاپتہ افراد کے کیسز میں بنیادی چیز ڈاکومنٹیشن ہے۔

اس لیے تنظیم لاپتہ افراد کے لواحقین اور ہمدردوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے تمام تفصیلات پروفرمہ میں درج کر کے تنظیم کے ساتھ جمع کرادے۔