بلوچستان: سوراب میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

338

مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والا شخص پولیس کو مطلوب تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق سوراب میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

ٹی بی پی رپورٹر نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ حاجی علی ہوٹل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد علی نامی شخص مارا گیا جو کہ مقامی انتظامیہ کے مطابق پولیس کو قتل ،چوری اور ڈکیتی سمیت چار مقامات میں مطلوب تھا ۔

سوراب کے ڈی پی او منظور بلیدی کے بقول پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا ۔

تاہم آزاد زرائع سے پولیس  زرائع کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔