کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں بیلہ کے علاقے کونڈی میں تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ 7 زخمی ہوئیں ۔
مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہا تھا ۔
حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ایدھی ایمبولینس سروس کے رضا کاروں نے زخمیوں اور جانبحق شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کردی ۔
واضح رہے کہ خستہ حال سڑک اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے اکثر اوقات حادثات پیش آتے رہتے ہیں لیکن ان حادثات کی تدارک کےلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔