بلوچستان : تربت سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

166

بلوچستان میں ایک طرف جہاں لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب مختلف علاقوں سے تواتر کے ساتھ لوگ لاپتہ ہورہے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت سے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

تربت ہسپتال سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی جوکہ گوارگو پنجگور کا رہائشی ہے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کےلئے جاری احتجاجی کیمپ میں روانہ درجنوں لاپتہ افراد کے لواحقین شامل ہورہے ہیں اور گذشتہ روز وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ روزانہ 20 سے لیکر 25 لاپتہ افراد کی مکمل کوائف حکومت کے پاس جمع کررہا ہے ۔