بلوچستان بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی

176

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی۔

 دی بلوچستان پوسٹ  ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، ژوب، نصیر آباد، مکران ، سبی اور قلات ڈویژن کے اکثر مقامات پر بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی بارشوں کا نیا سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔اب تک ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں کوئٹہ اور بارکھان کا کم سے کم درجہ حرارت 8 قلات 1 جبکہ تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔