بلوچستان:لورالائی میں ڈی آئی جی دفتر پہ حملہ ہلاکتوں کی اطلاعات

207

لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر حملہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق  5 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل کی اسامیوں کیلئے انٹرویو ہو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے پہلے ڈی آئی جی آفس پر فائرنگ کی گئی پھر دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے.