اوستہ محمد : فائرنگ سے خاتون قتل

207

اوستہ محمد میں فائرنگ سے خاتون قتل، ملزم فرار

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر میں میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے کے بعد موقع سے واردات سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات اوستہ محمد گوٹھ غلام مصطفٰی خان رند میں دو شیزہ (س) بی بی کو مبعینہ طور پر ملزم علی شیر رند نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور مو قع واردات سے فرار ہو گیا۔

اطلا ع ملنے پر ایس ایچ او صدر تھانہ نے مو قع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

واضع رہے ایک طویل عرصے سے بلوچستان کے ان علاقوں میں اکثر اوقات پرانی دشمنی اور کاروکاری کے نام پر خواتین کے قتل کے اکثر واقعات رونما ہوتے رہے ہیں تاہم اس قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔