افغانستان : کندھار میں فضائی حملہ 11 طالبان شدت پسند ہلاک

221

افغانستان کے جنوبی صوبے میں گذشتہ روز طالبان نے آرمی کے چوکیوں پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو مارا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع میوند کے مندوزو کے علاقے میں امریکی جنگی طیاروں نے ایک ٹویاٹا اور ایک سراچہ کار کو نشانہ بنایا ۔

کندھار کے سیکیورٹی اداروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 11 طالبان ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئیں ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اسی علاقے میں طالبان نے افغان آرمی کے متعدد چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار مارے گئے ۔