افغانستان : کابل میں کار بم دھماکہ 4 افراد ہلاک ، خواتین و بچوں سمیت 90 زخمی

223

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 افراد ہلاک جبکہ 90 زخمی ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق کار بم دھماکے میں افغان وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق  اب تک 4 افراد جانبحق ہوئیں جن میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری ہے ، جبکہ زخمیوں میں 23 بچوں اور 12 خواتین سمیت 90افراد شامل ہیں ۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق دھماکہ کابل کے پل چرخی کے گرین ولیج کے علاقے میں ہوا ۔

تاہم ابھی تک اس خونریز حملے کی ذمہ داری کسی بھی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے ۔

واضح رہے کہ کابل میں ہونے والے اکثر و بیشتر حملوں کی ذمہ داری طالبان یا داعش کے شدت پسند اٹھاتے ہیں ۔