حب ڈیم میں پانی ذخیرہ صرف ایک فٹ رہ گیا

299

خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان نے کہا کہ بارشوں کے نہ ہونے اور خشک سالی کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوا، اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے

انہوں نے کہا کہ ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوا اورکراچی کو پانی کے بحران کا سامنا ہوگا ۔

سہیل خان کے مطابق ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کرکے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جارہا ہے

واضح رہے کہ حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط ہے، جہاں سے پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے کراچی کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

گذشتہ برس جون میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک آگئی تھی۔