آہ ! اُستاد تحریر۔ نبیل سنگر

581

آہ ! اُستاد

تحریر۔ نبیل سنگر

دی بلوچستان پوسٹ

آج میں ایک ایسے کردار کے بارے میں لکھ رہا ہوں کہ ہاتھ کانپ رہے ہیں اور دل رو رہا ہے، نا جانے کہاں سے شروع کروں اور کہاں پر ختم کروں۔ ویسے تو اُستاد جان آپ ایسے کردار کے مالک تھے کہ آپ کا کردار میرے الفاظ کا محتاج نہیں ہے، بس میرا جی چاہتا ہے کہ کچھ الفاظ آپ کے بارے میں قلم بند کروں۔ اُستاد جان آپ کے بارے میں دنیا کے بڑے بڑے دانشور لکھیں، آپ کے کردار کے سامنے یہ کچھ نہیں ہے۔ دل کو دلاسہ دینے کیلئے میں اُستاد کے بارے کچھ الفاظ لکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔

اُستاد اسلم جان کون تھا؟ اُستاد ایک سُوچ، اُستاد ایک فلسفہ، اُستاد ایک فکر، اُستاد ایک دانشور، اُستاد ایک جنگی کمانڈر، اُستاد ایک سرمچار، اُستاد سب کچھ تھا۔ بلوچ قُوم کیلئے۔ اُستاد دشمن پاکستان کیلئے خوف کا علامت تھا، اُستاد جیت کانشان تھا، اُستاد بہادری کی ایک مثال تھی، اُستاد جان کو سرزمین کیلئے بے پناہ محبت تھی، جیسا کہ شے مُرید کو حانی سے تھا۔ لیلیٰ کو مجنوں سے تھا۔

اُستاد جان بلوچ قوم کیلئے خُدا کی طرف سے ایک تحفہ تھا، بلوچ قُوم بہت خوش نصیب ہے، جس قوم کے اندر اللہ پاک نے اسلم جیسا لیڈر پیدا کردیا تھا، آج اُستاد جان ہم سے جسمانی طورپر جداُ ہوگئے، مگر اُستاد اسلم کے دیے ہوئے سوچ و تعلیم ہمارے ساتھ ہے، ہمارے رہنمائی کررہا ہے، اُستاد آپ زندہ ہیں، ہمارے دلوں میں۔ جب تک غلامی کی زنجیرے ہمارے ہاتھوں میں ہے آپ زندہ ہیں، جب تک بلوچ سرزمین میں بلوچ زندہ ہے آپ زندہ ہیں۔

اُستاد وہ جنگی داستان ہے، جسے بلوچ کی آنے والی نسل بھی سُنے گی اور پڑھینگیں، اُس پر عمل کریں گے اور دشمن پاکستان کو ہرگز معاف نہیں کرینگے۔ اُستاد ایک ایماندار اور مخلص کمانڈر تھا، اُستاد کے اندر غرور تکبر نہیں تھا، اُستاد ایک عام سنگت کی طرح تھا، اُستاد ہروقت ہرکسی سے ملنے کیلئے تیار تھا، اُستاد ہروقت مسکراتا رہا۔

اُستاد کی شہادت کی خبر آئی تو مجھے یوں لگا کے بلوچ سرزمین پر آج پھر چاغی کے حملے تازہ ہوئے ہیں۔ آج اُستاد جان کی شہادت سے وہی یادیں پھر تازہ ہوگئے۔ بلوچ قوم کو ایک بڑا نقصان ہوا۔ شہید اُستاد جان آپ جیت کی علامت ہو۔

شہید اُستاد اسلم جان، شہید تاجو جان، شہید اختر جان، شہید فرید جان، شہید صادق جان کو سُرخ سلام ۔

دی بلوچستان پوسٹ :اس مضمون میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔