گوادر: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

120

گوادرمیں سیکیورٹی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق گوادر کے علاقے نیاء آباد میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر نوید ولد حاجی نصیر کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

یاد رہے بلوچستان کے علاقے گوادر سے گذشتہ کئی دنوں سے سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں مقامی لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدو جہد میں سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کے اعداد و شمار کو 40 ہزار سے زائد بتایاجا چکا ہے اور اس میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔