گوادر : فورسز کا چھاپہ ، ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ

131

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر شہر میں گذشتہ رات فورسز نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو لاپتہ کردیا ۔

گوادر کے علاقے مونڈی میں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت پیر جان ولد محمد امین کے نام سے ہوئی جو کہ دشت کا رہائشی ہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فورسز کی چھاپوں اور گرفتاریوں میں ایک مرتبہ پھر شدت آئی ہے ۔

گذشتہ روز کوئٹہ سے بی ایس او کے رہنما کو بھائی اور والد سمیت اغواء کیا گیا جبکہ کلی ابراہیم زئی سے ایک طالب علم کو بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا اسی طرح کوئٹہ سے کیچ اپنے گھر جاتے ہوئے راستے میں ایک اور طالب علم دولت بلوچ کو بھی بس سے اتار کر لاپتہ کردیا گیا ۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خواتین و بچوں کا احتجاج بھی جاری ہے ۔

احتجاج میں بی ایس او کے سابق وائس چیئرمین زاکر مجید کی والدہ نے بھی شرکت کرکے حکام بالا سے اپیل کی وہ اس کے بڑے بیٹے کو رہا کریں ۔