بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے فورسز نے چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو لاپتہ کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے نیا آباد میں ایک گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کر ایک نوجوان محمد صدیق ولد عبدالرحمن کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا محمد صدیق دشت کا رہائشی ہے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں جن کی بازیابی کےلئے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں ۔