کیچ : مند میں ایف سی پر حملہ 1 اہلکار ہلاک 4 زخمی

198

بلوچستان کے علاقے مند گوک میں ایف سی پر بارودی مواد سے حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے مند گوک میں مسلح افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی مواد کی زد میں آکر ایف سی گاڑی تباہ ہوگئی ۔

سرکاری حکام کے مطابق حملے میں ایک ائف سی  اہلکار ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق ہلاک و زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے تربت منتقل کردیا گیا ۔

تاہم دوسری جانب اطلاع ہے کہ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانےپر  آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔