کیچ: لاپتہ بلوچی زبان کے گلوکار سمیت 2 افراد بازیاب

161

بلوچی زبان کے گلوکار کو دس روز قبل جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے لاپتہ بلوچی زبان کے گلوکار سمیت دو افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچی زبان کے نامور گلوکار استاد خورشید بلوچ بازیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انہیں 27 نومبر 2018 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تمپ بدرنگ نزر آباد میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

دریں اثناء تربت سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے بادل ولد رحمد بھی بازیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے بادل کے ہمراہ میروک ولد ماسٹر بابو بھی حراست بعد لاپتہ کیے گئے تھے جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔