کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

189

کیچ میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز نے دوران آپریشن گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرنے کے لاپتہ کردیا ۔

کیچ کے علاقے ہیرونگ سے گذشتہ رات فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت بالاچ ولد مرزا کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے گھر میں تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں فورسز کا آپریشن اور گرفتاریوں کی خبریں رپورٹ ہورہے ہیں اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھی لاپتہ افراد کے لواحقین کا سخت سردی میں اپنے پیاروں کی بازیابی کےلئے احتجاج جاری ہے ۔