کیچ ضمنی الیکشن : بی این پی مینگل کا اپنے امیدوار کی کامیابی کا دعویٰ

171

بلوچستان  اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار جمیل دشتی کو برتری حاصل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار لالہ رشید دوسرے اور نیشنل پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔

بی این پی کے سربراہ اخترمینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمیل دشتی کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا۔

انہوں کہا کہ بی این پی کے کارکنوں کا مشکور ہوں جو بڑی تعداد میں بی این پی کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلے انہوں نے نہ صرف پارٹی کو الیکشن جتوایا بلکہ کیچ کے لوگوں کا دل بھی جیت لیا ہے۔
الیکشن جیتنا بی این پی کے کارکنوں کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی این پی کے امیدوار جمیل دشتی نے 5686 ووٹ لیکر حلقہ سے کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل حکمران جماعت بی اے پی کے امیدوار لالہ رشید 5122ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ سے تیسرے نمبر پر آنے والے حاجی فدا دشتی نے 2759 ووٹ لیے۔ آزاد امیدواروں برکت علی نے 707، بہادجمیل نے 27 ووٹ لیے ووٹوں کی گنتی کے دوران بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 30پولنگ اسٹیشنر کے نتائج کے مطابق بی این پی کے امیدوار جمیل دشتی نے 4483ووٹ حاصل کئے ہیں اور بی اے پی کے امیدوار نے 3840 ووٹ لیے ہیں۔

پولنگ کے عمل کے دوران بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا تھا کہ کیچ اور مند کے 14پولنگ اسٹیشنز پر مواصلاتی نظام بند کرکے حکمران جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار کیلئے دھاندلی کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں بھی انہیں 14 پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کرکے ہمارے امیدوار کی جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا تھا اگر اب کی مرتبہ ہمارے امیدوار کی کامیابی کو ہار میں تبدیل کیا گیا تو بی این پی بھر پور سیاسی مزاحمت کریگی