کیچ: دشت میں فورسز کا آپریشن و پہاڑی علاقوں کامحاصرہ جاری

179

بلوچستان کے علاقے دشت میں آج صبح سے فورسز کا آپریشن جاری ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح سویرے چار بجے کے قریب کیچ کے علاقے دشت کے پنسن ندی سے پاکستانی فورسز پہاڑی سلسلے میں داخل ہوئیں اور نو بجے کے قریب گورگی ندی تک پہنچ گئے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق گورگی ندی کے قریب مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا جس کے بعد فورسز نے اپنی پیش قدمی روک دی ۔

فورسز کے آج صبح سے جاری آپریشن میں تاحال کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔