کوئٹہ: کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا اہم شخص گرفتار، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

172

مذکورہ شخص ایف سی قافلے پر خودکش حملے، بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے چیک پوسٹ اور بوسہ منڈی میں بم دھماکوں سمیت دیگر کاروائیوں میں ملوث تھے – سی ٹی ڈی بلوچستان کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔

سی ٹی دی کے مطابق سی ٹی ڈی کوئٹہ نے مختلف واقعات میں مطلوب اہم شخص خدائے رحیم عرف ملا کو سریاب روڈ کلی ملک یار محمد چکی شاہوانی سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے تین کلو دھماکہ خیز مواد ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل، دو عدد ہینڈ گرینڈ اور دیگر مواد برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے سال2015 میں تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کیا اور دہشت گردی کی وارداتوں کا انکشاف کیاہے کہ 6-02-2016 کو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کروایا، 19-05-2016 کو بوسہ منڈ ی میں آر آر جی کے ٹرک پر بم دھماکہ، 10-05-2016 کوٹریفک پولیس چیک پوسٹ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے بم دھماکہ کیا، 11-08-2016 کو وفاقی شریعت کورٹ کے جج ملک ظہور شاہوانی پر الخیر ہسپتال کے نزدیک بم دھماکہ اور 13-09-2016 کو پولیس وین سریاب روڈ نزد گیلو پیٹرول پمپ پر بم دھماکہ کروایا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے ، مزید اہم انکشافات متوقع ہے۔