کوئٹہ و بولان: مختلف واقعات و حادثات میں 9 افراد زخمی

101

کوئٹہ اور بولان میں حادثات و واقعات میں خواتین و بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور بولان میں دو مختلف حادثات و واقعات  میں مجموعی طور 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور چار بچے جھلس گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء بولان کے علاقے ڈھاڈر میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران تین افراد زخمی ہوگئے۔