کوئٹہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین کا احتجاج جاری

104
file photo

کوئٹہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین کا علامتی بھوک ہڑتال تاحال جاری اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی ایم ورکرز کا کیمپ کا دورہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کے علامتی بھوک ہڑتال تاحال جاری مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کیمپ کا دورہ کیا۔-

تفصیلات کے مطابق منظور پشتین کے قیادت میں لاپتہ پشتونوں کے لئے جہدو جہد کرنے والی تنظیم پشتون تحفظ موؤمنٹ کے کارکنان نے کیمپ کا دورہ کیا لواحقین سے اظہار یکجہتی کی، لاپتہ افراد کے بازیابی کے لیے دعا کیں-

پی ٹی ایم کارکنان نے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا حکومت کی بےحسی اور طاقتور اداروں کی غیر آئینی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچوں کے معصوم بچے اور باپردہ خواتین کوئٹہ کے سرد موسم میں احتجاج پر بیٹھ کر آئینی طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں صوبائی حکومت اپنی جان چھوڑانے کے لیے کہا رہا ہے کہ ہم لاپتہ افراد کے مسٔلے میں بے بس اور بےاختیار ہے کیونکہ اس مسٔلے میں ملک کے طاقتور ادارے ملوث ہیں صوبائی حکومت کا یہ کہنا غیرآئینی اقدام اور جمہوریت کی توہین ہے۔

انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں اصل حکمرانی غیر جمہوری قوتوں کی ہے غیر جمہوری قوتیں ملکی سلامتی کے نام پر آئین و قانوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے بلوچ، پشتون، سندھی اور دیگر مظلوم اقوام سراپا احتجاج ہے اور اس کے باوجود لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کے دلوں میں ان کے لیے نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر حکومتی اداروں کو سوچنا چائیےاور آئین میں دیے گیے شہریوں کے حقوق کا احترام کرنا چائیے-