کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق ہوگئے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں 2 جانبحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی جتک اسٹاک پرواقع پرچون کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار عبدالحق کو قتل کردیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دریں اثناء کوئٹہ نواں کلی میں فائرنگ سے 18 سالہ نواجون دلاور ولد عبدالمنان میاں خیل جانبحق ہوگئے۔