کوئٹہ سے2014 کو لاپتہ آئی ٹی یونیورسٹی کا طالب علم تاحال بازیاب نہ ہو سکا

187

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 2014 کو لاپتہ بلوچ طالب علم تاحال بازیاب نہ ہوسکا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون سے 18 مارچ 2014 کو فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا اسد بلوچ تاحال بازیاب نہ ہوسکا ۔

خیال رے کہ اسد بلوچ کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی کے طالب علم تھے جب اسے فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض سے اس وقت درجنوں طالب علم فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں اور طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں ۔

دوسری جانب ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے درجنوں لواحقین جن میں زیادہ تر تعداد خواتین وبچوں کی ہے گذشتہ کئی عرصے سے احتجاج کررہے ہیں ۔