کوئٹہ سے کیچ جاتے ہوئے ایک اور طالبعلم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

281

کوئٹہ میں زیر تعلیم طالب علم کیچ جاتے ہوئے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زیر تعلیم طالب علم اپنے گھر جاتے ہوئے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا ۔

طالب علم دولت ولد واحد بخش جو کہ فرسٹ ائیر کے طالب علم ہے اور کیچ کلگ جکی گورکوپ کا رہائشی ہے کوئٹہ سے اپنے گھر جاتے ہوئے بالگتر کے قریب چیک پوسٹ پہ بس سے اتار کر لاپتہ کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ گذشتہ رات بھی کوئٹہ میں فورسز نے چھاپہ مار کر بی ایس او کے رہنما کو بھائی اور والد سمیت اغواء کرلیا جبکہ میڈیکل کے طالب امین بلوچ کو بھی کلی ابراہیم زئی سے لاپتہ کردیا گیا ۔