بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال کا ملازم مرنے کے ایک سال بعد تک تنخواہ لیتا رہا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے رپورٹ کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کےوارڈ بوائے فیض اللہ کا انتقال 2017 میں ہوا تھا جب کہ ان کی تنخواہ 2018 تک وصول کی جاتی رہی۔
ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق مرحوم ملازم کے تنخواہ کی تاحال ادائیگی کا انکشاف ہوتے ہی مرحوم ملازم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک انکوئری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس معاملے میں ملوث زمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ ایک ہفتے ہیں پیش کرے گی۔
سول اسپتال کے ایم ایس کا کہنا تھا کہ معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ اب تک وصول شدہ تنخواہ بھی واپس لی جائے گی۔