کوئٹہ: سول ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال، مریضوں کیلئے گندہ پانی استعمال

986

کوئٹہ سول ہسپتال میں پانی کے ٹینکوں کی صفائی نہیں ہونے کے باعث مریضوں سمیت دیگر افراد گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری سول ہسپتال میں 100 سے زائد پانی کی ٹینکیوں کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے پانی میں بدبو اور میل کی موٹی تہہ جمع ہو چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹینکیوں کے ڈھکنے غائب ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ لاعلم ہے، ٹینکیوں کا گندا پانی گائنی وارڈ اور آپریشن تھیٹر میں استعمال ہوتا ہے۔ سول ہسپتال کے ہر شعبے میں رکھنے والے پانی کی ٹینکیوں کا گندا پانی مریض استعمال کرنے پر مجبور ہیں-

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں جن میں اکثر مریضوں ہسپتال میں داخل کئے جا تے ہیں، ہسپتال میں داخل ہونیوالے مریض، اہل خانہ اور دیگر عملہ یہ پانی پینے اور ہاتھ منہ دھونے کے لئے استعمال کر تے ہیں۔ سول ہسپتال میں سو سے زائد پانی کی ٹینکیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی میں بد بو اور میل کی موٹی تہہ جمع ہوچکی ہے۔