کوئٹہ : سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس غائب

116

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کے اضافے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں گیس غائب ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز نمائندہ کوئٹہ کے مطابق محمکہ موسمیات رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 اور قلات میں منفی 5 تک پہنچ گیا ہے ۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بند ہوگیا ہے جس کے بعد شہری سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے لکڑی اور سلنڈروں کا استعمال شروع کردیا ہے اور اسی دیکھا دیکھی میں شہر میں لکڑی اور سلنڈر کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

سریاب روڑ کے ایک دکاندار نے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلنڈروں کی قمیت میں اضافہ طلب میں اضافے کی وجہ سے ہوا اور 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے ۔

دکاندار نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کمی کا اعلان کرکے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

دوسری جانب محمکہ  موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سردی پڑنے کی پیشنگوئی کی ہے