کوئٹہ : بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کردیا

182

کوئٹہ میں خاتون نے تشدد کرکے اپنے  شوہر کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خاتون نے تشدد کرکے شوہر کو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی زرغون آباد میں بیوی نے  گلے میں پھندہ ڈال کر اپنے شوہر حکمت شاہ کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئی جبکہ مقتول کی لاش سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتول کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جو چند روز قبل ہی کوئٹہ منتقل ہوئیں تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے تاہم قتل کی وجوہات معلوم نا ہوسکی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔