کوئٹہ: ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

207

کوئٹہ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواں کلی سرہ غڑگئی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کریا ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں طویل عرصے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور قوم پرست حلقوں کے جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کے یہ لاشیں اکثر ان افراد کی ہوتی ہے جنہیں جبری طور پر لاپتہ کردیا جاتا ہے جبکہ ان کا موقف ہے کہ ان افراد کو جبری طور پر لاپتہ کرنے میں ریاستی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔

واضع بلوچستان میں آئے روز لوگوں کی لاپتہ ہونے کی خبریں چلتی ہے اور لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد بلوچستان میں 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔