کراچی: ڈیفینس کے علاقے میں بم دھماکہ

180

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان میں کار بم دھماکہ، کار دھماکے میں بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں ڈیفینس کے علاقے خیابیان مجاہد میں کار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس سے آس پاس کے عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد میں خالی پلاٹ میں کھڑی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بم کے ذریعے اڑا دیا گیا، جس کے بعد گاڑی جلس کر خاکسر ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو گرام بارودی مواد اور 6 میٹر لمبی ڈیٹونیٹنگ کورڈ استعمال کی گئی تھی۔

جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کو دیگر سلینڈرز میں بھری گیس سےجوڑا گیا تھا۔ جس مقام پر دھماکا کیا گیا وہاں کوئی ہائی ویلیو ٹارگٹ نہیں۔

جاوید علام اوڈھو کے مطابق گاڑی گزشتہ روز جمشید کوارٹر سے چوری ہوئی تھی، جس میں سے گھر میں استعمال ہونے والے 6 گیس سلینڈرز برآمد ہوئے، تاہم گاڑی کا سی این جی سلینڈر محفوظ رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دھماکہ کار میں رکھے سلنڈر پھٹنے سے ہوا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔