کراچی : سیلفی لینے پر لڑکا لڑکی قتل

319

کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں لڑکی کا کزن کے ساتھ سیلفی لینا موت سبب بن گیا

 لڑکی کے باپ نے سیلفی دیکھ کر لڑکی کو زہر سے، جب کہ لڑکے کو سوات میں قتل کرا دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کی رہائشی انیس سالہ مرینہ نے کزن سلمان کے ساتھ موبائل فون پرسیلفی بنانے پر قتل کردیئے گئے

 لڑکی کے والد نے تصویر دیکھ کر غیرت کے نام پر لڑکی کو 7 نومبر کو زہر دیکر قتل کردیا۔

بعد ازاں لڑکی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دے کر اس کی تدفین شیر شاہ قبرستان میں کردی گئی، جب کہ کزن سلمان کو سوات میں قتل کرادیا گیا۔

مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر شوہر اور سسر کیخلاف پیرآباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو کمرے میں بند کر کے زہر دیکر قتل کیا گیا، کمرے سے باہر نکالا گیا تو مرینہ کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔

مقتولہ مرینہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ مقتول لڑکا سلمان میری بہن کا بیٹا تھا،جو مجھ سے ملنے سوات سے کراچی آیا تھا۔ سلمان نے مرینہ کے ساتھ ایک سیلفی بنائی تھی، سلمان کو سوات میں قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ سوات میں درج ہوا ہے۔

پولیس نے مقدمے میں نامزد لڑکی کے باپ اور دادا کو گرفتار کرلیا، جب کہ لڑکی کی قبرکشائی کیلئے درخواست دائر کردی گئ ہے