چمن : ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق متعدد زخمی

211

ٹریفک حادثہ مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین  افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر بلوچ خان ہوٹل کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں  تین افراد موقعے پر جانبحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوتے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث بھی متعدد افراد کو بروقت طبعی امداد نہیں دی جاسکتی ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق ٹریفک حادثوں کی وجوہات میں ٹریفک قوانین پر عمل در آمد نہیں ہونا اور شاہراہوں کی خستہ حالی شامل ہے۔