چمن : بارش نہ ہونے کے سبب 80 فیصد آبادی خشک سالی کا شکار

163

شمالی بلوچستان اور سرحدی علاقہ چمن خشک سالی کی لپیٹ میں ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان ان دنوں شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے،شمالی بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے چمن کی اسی فیصد آبادی خشک سالی کا شکار ہے۔

سرحدی شہر چمن اور شمالی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں پانی کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں جبکہ زیر زمین پانی کی سطح بھی مزید نیچے ہورہی ہےلوگوں کو غذائی قلت اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

چمن میں ماضی میں نہ تودرخت لگانے پرتوجہ دی گئی اور نہ ہی ڈیمز بنائےگئے،مگرصورتحال قابو سے باہر ہونے پر گذشتہ تین سال میں دس ڈیمز تعمیر کیے گئےمگر اب محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےحکام کا کہنا ہےکہ وہ ڈیمز بھی خالی ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف طویل خشک سالی سے مال مویشی،فصلیں اور باغات ختم ہوگئےہیں جبکہ بہت سے دیہات سے لوگ شہروں کی طرف نقل مکانی کرگئے۔

بلوچستان کے غریب عوام کی غربت میں مزید اضافہ ہورہا ہے،جبکہ قحط کی صورتحال نے تو خطرے کی گھنٹی بجادی ہے