بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی طویل بریک ڈؤان ٹرپنگ وولٹیج کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور کےکئی علاقوں میں ٹرانسفارمر کے جلنے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں اور ساتھ ہی بجلی کے ٹرپنگ وولٹیج کی کمی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں ۔
عوامی ذرائع کے مطابق گذ شتہ دو ہفتے سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا اس ٹرپنگ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکی بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل رہے ہیں ۔
اہل علاقہ نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے پاس مرمت کے کوئی ذرائع نہیں ہے اور نہ ہی ورکشاپ ہے بلکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ دکاندوں میں ٹرانسفارمر وں کی مرمت کرنے پر مجبور ۔
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا وفاقی و صوبائی حکومت مسئلے کا نوٹس لیں۔