پنجگور میں بننے والی روڈ کچھ ہی دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ میں گذشتہ دور حکومت کے فنڈ سے بننے والی سڑک کچھ ہی دنوں بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرنے کے باعث نئی بننے والی سڑک کچھ ہی دنوں بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پنجگور میں بننے والے تمام نئی و ریکارپٹنگ روڑ ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں اور کئی روڑ ہفتے بھر نہیں چل سکے ہیں۔
یاد رہے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی یہی صورتحال دیکھی جاسکتی ہے جہاں لاکھوں روپے خرچ کرنے کے دعووں کے باوجود سڑکیں زبو حالی کا شکار ہے۔
اس حوالے سے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی زبوحالی کی ایک بڑی وجہ ٹھیکیداروں اور حکومتی اداروں کی جانب سے لاکھوں روپے کی کرپشن ہے۔
یاد رہے سڑکوں کی ناقص صورتحال کے باعث روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان میں ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں جن میں متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔