پاکستان میں مذہب سے زیادہ قوموں کو استحصال کا سامنا ہے۔ اسلم بلوچ

328

انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے پاکستان ایک مذبح خانہ بن چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے رہنما اسلم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔

بی ایل اے رہنما اسلم بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی حقوق کی پامالی سے کئی گنا زیادہ سنگین صورتحال قوموں کی حیثیت و حقوق کی پامالی، ان کے استحصال اور قتل عام کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ ، سندھی اور پشتونوں کے قومی حیثیت سے انکار، ان کے قومی وسائل کی لوٹ مار اور قتل عام جہنم سے بدتر صورتحال پیدا کرچکی ہے۔

اسلم بلوچ نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے پاکستان ایک مذبح خانہ بن چکا ہے، اس لئے یہاں انسانوں کی جانیں بچانے کیلئے امریکہ سمیت اقوام عالم کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔