بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں لائبیریری کے قیام کےلئے میر بہاول مینگل کا زمین اور کتابیں فراہم کا اعلان ۔
دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا ڈیسک رپورٹ کے مطابق وڈھ سے تعلق رکھنے والے طالب علم گوہر مینگل اور اس کے دیگر ساتھیوں نے وڈھ میں لائبیریری کے قیام کےلئے ایک مہم کا آغاز کیا جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کتابیں عطیہ کریں ۔
اسی سلسلے میں قوم پرست رہنما میر جاوید مینگل کے فرزند بہاول مینگل نے وڈھ میں لائیبریری کے قیام کے جگہ اور کتابیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔
میر بہاول مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وڈھ میں لائبیریری کے قیام کے لئے نوجوانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائیبریری کے لئے جگہ اور کتابیں دینے پر خوشی محسوس کرینگے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ایسے اچھے اقدامات اُٹھانے کے لئے آگے آنا چاہیے اُن کے اس مثبت عمل کے فائدے آنے والی نسلوں کو ملیں گے۔