رولرہیلتھ سینٹر نوکنڈی میں سہولیات کا فقدان ہسپتال میں نہ میل ڈاکٹراور نہ ہی لیڈی ڈاکٹرموجودہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوکنڈی رولر ہیلتھ سینٹر تمام بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہے ، ہسپتال میں نہ ہی ڈاکٹر موجود ہے نہ ہی پینے کا پانی میسر ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی کا واحد ہسپتال تما م تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ 25ہزار آبادی پرمشتمل تحصیل نوکنڈی کا واحد ہسپتال جہاں گزشتہ کئی برسوں سے نہ میل ڈاکٹر تعینات ہے اورنہ ہی لیڈی ڈاکٹر۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ہسپتال میں آس پاس کے علاقوں سے سینکڑوں لوگ نوکنڈی علاج کے لیے آتے ہیں جہاں سہولت میسر نہ ہونے کے باعث لوگ مجبورا دالبندین اور دیگرعلاقوں میں علاج کے لیے جاتے ہیں جہاں غریب لوگوں کو ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑتا ہیں ۔
دوسری جانب مختلف امراض کے تشخیص کے لیے کوئی مشینری بھی میسر نہیں جبکہ ہسپتال میں اسٹاف کے لیے پانی کا کوئی بھی
بندوبست نہیں۔
عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رولرہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹروں کی کمی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے۔